میلسی(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر محمد جہانزیب خان کھچی اور ایم این اے اورنگزیب خان کھچی کے بھائی محمد عالمگیر خان کھچی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوامی مسائل کے حل کیلئے بھاری فنڈز مختص کر دیئے ہیں اور ہم نے محروم علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کا بھر پور آغاز کر دیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی موضع عمر کھچی کی اضافی بستیوں میں بجلی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے اہل علاقہ سے گفتگو کے دوران کیا ۔ اس موقع پر محمد عرفان خان کھچی، میاں محمد زاہد، ذوالفقار احمد بھٹہ اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
حکومت نے عوامی مسائل کے حل کیلئے بھاری فنڈز مختص کیے: جہانزیب کھچی
Jul 18, 2021