کراچی (نیوز رپورٹر) کراچی پریس کلب کے ممبرو ادبی کمیٹی کے رکن ، آرٹس کونسل کے ممبراور کراچی کے ہفتہ روزہ فرائیڈے اسپیشل ادبی صفحہ سے وابستہ سینئر صحافی عبدالصمد تاجی رضائے انتقال کرگئے نماز جنازہ دارالعلوم کراچی میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ (ق) سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری محمد صادق شیخ، فوٹو جرنلسٹ آصف راٹھور، لئیق عالم نواب، نسیم شاہ ایڈوکیٹ، اشرف صدیقی، جلیس سلاسل کے علاوہ سیاسی سماجی، صحافیوں سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی جبکہ تدفین کورنگی نمبر 1 چکرا قبرستان میں ہوئی۔ سوئم اتوار بعد نماز ظہر جامع مسجد محمدی 36-G لانڈھی میں ہوگا۔
سینئر صحافی عبدالصمد تاجی سپردخاک
Jul 18, 2021