نواب شاہ(نامہ نگاران)خواتین کی قانونی مدد کیلئے ہیلپ لائن1094ایک موثر ذریعہ ثابت ہوئی ہے ،وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کمپلین سیل شہید بینظیرآباد کی انچارج زیب النساء نے کہا ہے کہ عدم تحفظ کا شکار خواتین کے ساتھ منصفانہ رویہ رکھنے کی اشد ضرورت ہے، گھریلو ناچاقیوں کی بناء پر خواتین کیساتھ تشدد کے خاتمہ کی کوششیں کرنا ہونگی ،خواتین کے معاشرتی مسائل اس قدر گھمبیر ہوچکے ہیں کہ انہیں انصاف کے حصول میں کڑی رکاوٹوں کا سامنا ہے سوسائٹی کے جارحانہ رویوں سے قوانین پر عملدرآمد مشکل ہورہا ہے۔