بہاول پور(بیورورپورٹ)چیف ایگزیکٹو تحریک بحالی صو بہ بہاول پور محمد نواز ناجی نے کہا ہے کہ سیاست میں گالم گلوچ کا کلچر عمران نیازی نے متعارف کرایا ۔ سیاست دان ایک دوسرے کو غداری کے سرٹیفکیٹس بانٹتے رہے تو تیسری قوت اس کا فائدہ اٹھائے گ ۔ مافیاز کے سرپرستوں نے ملک کا حلیہ بگاڑکر رکھ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہاول پور ہمیشہ سے ایک پرامن خطہ رہا ہے اور یہاں کے باسی روایات کے امین جانے جاتے ہیں انہوں نے بہاول پور کی صوبائی بحالی کا مطالبہ کیا ۔