منچن آباد (نامہ نگار) منچن آباد میں صوبائی وزیر عشر زکوٰۃمیاں شوکت علی لالیکا اور ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ہارون طفیل نے شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا محکمہ جنگلات منچن آباد کا سلوگن(درخت لگائیں آکسیجن کی پیداوار بڑھائیں)اس موقع پر آر ایف او اعجاز احمد ، بلاک آفیسرمحسن رفیق جوئیہ، بلاک آفیسر منڈی صادق گنج چوہدری اختر، فاریسٹ گارڈ چوہدری عرفان ارشدودیگر بھی موجود تھے صوبائی وزیر عشر زکوۃشوکت علی لالیکا کا کہنا تھا کے ضلع بہاولنگر منچن آباد میں وزیر اعظم کے دس بلین ٹری سونامی کا ہدف اسی85 فیصد رہا ہے یہ خوش آئند بات ہے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ہارون طفیل نے بتایا کے اس مبارکباد کی مستحق میری مکمل ٹیم ہے جو دن رات جدوجہد کر کے پودوں کو پروان چڑھانے میں مصروف عمل ہیں اور عوام سے انہوں نے اپیل کی کہ محکمہ جنگلات کی طرف لگائے گئے پودوں کو پروان چڑھانے میں کردار ادا کریں:۔
وزیراعظم کے بلین ٹری منصوبے کا ہد ف 85فیصدرہا :شوکت لالیکا
Jul 18, 2021