لڈن(نامہ نگار)پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ پر تاجر،ٹرانسپورٹرز اورکسان حضرات حکومت کے خلاف پھٹ پڑے،حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں پہلے ہی ناکام تھی تورہی سہی کسر پٹرولیم مصنوعات میں بے تحاشہ اضافے نے نکال دی ہے ملک مشتاق،اے ڈی لوہار،عامرخان لکھویرا،ذولفقار زولفی نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے پٹرولیم میں اضافہ کرکے عوام کو عید کاتحفہ دیاہے ٹرانسپورٹر محمد یاسین موہل،ریاض فرید دولتانہ،حافظ رمضان دولتانہ اورفیاض کملانہ نے آ ئے روز پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا نیاطوفان آئیگا ،عیدقربان کی آمد آمد ہے عام آدمی اس سے زیادہ متاثر ہورہاہے اب اس سے کرایوں میں اضافہ ہوجاے گاجسکا اثر صارفین پر براہ راست پڑے گا کسان رہنماؤں غلام حسین مہے،ڈاکٹرغلام شبیر ،رمضان گازر،حاجی حنیف آرائیں اور محمد حسین دولتانہ نے کہاکہ حکومت نے ڈیزل پٹرول میں اضافہ کرکے کسانوں اور شہریوں پر پٹرول بم گرایا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ پر تاجر،ٹرانسپورٹرز اورکسان ناراض، سروے
Jul 18, 2021