ملتان (سپیشل رپورٹر)اسلامک لائرز مومنٹ کے زیر اہتمام انصاف اور قانون کے موضوع پر درس قرآن کا اہتمام کیاگیا۔ پروفیسر ڈاکٹر عبد الصمد طاہر ،چوہدری محمد خالد منیر ا صدر اسلامک لائرز مومونٹ ملتان چوہدری اطہر عزیز نائب امیر جماعت اسلامی ملتان رانا محمد اسحاق چوہدری خالد گوہیر انے خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ عد ل اور انصاف اسلامی نظام حیات کی نمایا ں خصوصیات ہیں۔ اسلامی تاریخ متعدد ایسے واقعات سے بھری ہوئی ہے کہ ایک عام کی اپیل پر قاضی (جج )نے حاکم وقت کے خلاف فیصلہ دیا۔