لاہور(سپورٹس ڈیسک ) اولمپک کیلئے تیار جرمن فٹ بال ٹیم میچ کے دوران نسلی امتیازات پر مشتمل فقرے کسے جانے پر پانچ منٹ کیلئے میدان چھوڑ کر چلی گئی ۔ جرمنی اور ہونڈراس کے درمیان فٹ بال میچ کھیلا جارہا تھا کہ جرمن دفاعی کھلاڑی جارڈن تائورنگا ریگھا کیخلاف نسلی امتیاز پر مشتمل فقرے کسے گئے ۔ میچ شائقین کے بغیر کھیلا جارہا تھاجو ایک ایک سے برابری پر ختم ہوا۔ ہونڈراس کے ٹیم آفیشلز نے کہا ہے کہ معاملہ غلط فہمی کا نتیجہ ہے ۔
نسل پرستانہ جملے‘جرمن فٹبال ٹیم میچ کے دوران میدان سے باہر چلی گئی
Jul 18, 2021