لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ سنتِ ابراہیمی اور جذبہ قربانی امت کیلئے مشعل راہ ہے۔عید الاضحی مسلمانوں کو ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے۔سنت ابراہیمی کی پیروی کا تقاضا ہے کہ کائنات کے تمام مسلمان زندگی کے ہر شعبے میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کریں۔ عید الاضحی حضرت ابراہیم ؑ کی اطاعت خداوندی اور حضرت اسماعیل ؑکی تسلیم و رضا کی یاد گار ہے جو تاقیامت زندہ رہے گی۔عید قربان پر اللہ رب العزت کو جانور کا گوشت نہیں بلکہ انسان کا تقویٰ پہنچتا ہے۔