لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ سنتِ ابراہیمی اور جذبہ قربانی امت کیلئے مشعل راہ ہے۔عید الاضحی مسلمانوں کو ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے۔سنت ابراہیمی کی پیروی کا تقاضا ہے کہ کائنات کے تمام مسلمان زندگی کے ہر شعبے میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کریں۔ عید الاضحی حضرت ابراہیم ؑ کی اطاعت خداوندی اور حضرت اسماعیل ؑکی تسلیم و رضا کی یاد گار ہے جو تاقیامت زندہ رہے گی۔عید قربان پر اللہ رب العزت کو جانور کا گوشت نہیں بلکہ انسان کا تقویٰ پہنچتا ہے۔
سنتِ ابراہیمی اور جذبہ قربانی امت کیلئے مشعل راہ ہے:ذکر اللہ مجاہد
Jul 18, 2021