حالات کچھ بھی ہوں ‘ خانیوال کے باسیوںکو مایوس نہیں کرینگے: مسعود مجید

Jul 18, 2021

خانیوال(خبرنگار) خانیوال میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تمام ترسہرا نشاط احمد خان ڈاہا کے سر ہے ان کی ذاتی کاوشوںسے کروڑوں روپے کی لاگت سے گلی محلے کی سطح پر عوام کو سہولیات کی فراہمی کویقینی بنارہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار چیئرمین بلدیہ مسعود مجید خان ڈاہا نے بستی عزیز آباد،68/10R، عظیم ٹاؤن ،بستی نوناری اور دیگر علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اورجائزہ لیتے ہوئے معززین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ حالات جو بھی ہوں ہم نے ہمیشہ خانیوال کے عوام کو درپیش مسائل کے لئے بنیادی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کے لیے تمام تر صلاحیتیں اوروسائل بروے کار لارہے ہیں عوام کے تعاون سے یہ سفر جاری رہے گا ۔

مزیدخبریں