روائتی پولیس کلچر کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں: امیر عبداللہ 

کرم پور (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی نے کہاکہ جرائم کی بیخ کنی اور روائتی پولیس کلچر کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔کمیونٹی پولیسنگ سسٹم کو فروغ دیا گیاہے۔روایوں میں تبدیلی لا کر عوام کے تعاون سے جرائم پر قابو پایا جاسکتا ہے۔پولیس ملازمین عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہیں لتے ہیں۔ان کی عزت جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام ہم پر فرض ہے۔یہ بات انہوں نے چیئرمین امن کمیٹی میاں مختیار احمد بورانہ، پریس کلب کرم پور کے صحافیوں اور ممبران امن کمیٹی کے ممبران سے ملاقات میں بتائی۔

ای پیپر دی نیشن