بستی ملوک(نمائندہ نوائے وقت)میپکوسب ڈویڑن بستی ملوک میں لائن سپرنٹنڈنٹ ملک ناصر کی ریٹائرمنٹ کے موقع الوداعی پارٹی منعقد کی گئی جس میں ایکسین لودھراں عبدالرؤف ،ایس ڈی اولودھراں سلیمان عبدالحمید،ایس ڈی او دنیاپور،زونل چیئر مین فیاض خان بلوچ ،ایس ڈی او بستی ملوک محمدمنیراختر ،ریجنل وائس چیئر مین،ڈویڑنل چیئرمین چوہدری شبیر گجر، سب ڈویڑن چیئر مین بستی ملوک راؤ نعیم اخترودیگر نے شرکت کی اور ملک ناصر کو اعزازی سندو تحائف پیش کیے گئے ۔