تنظیم السعیدمخلوق خدا کی خدمت میں مصروف عمل: حامد سعید کاظمی

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی) مرکزی صدرِ تنظیم السعید سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ حامد سعید کاظمی شاہ کا ایک روزہ تنظیمی دورہ تحصیل صادق آباد سٹی صدر رانا محمد طارق کی رہائش گاہ پر تنظیمی اجلاس منعقد ہوا۔ مرکزی صدر تنظیم السعیدصاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی شاہ نے کارکنان سے ملاقات کرتے ہوئے کہا تنظیم السعید ایک فلاحی تنظیم ٗ مخلوق خدا کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ عیدقربان کے موقع پر اس پاس غریب بے سہارا لوگوں کاخاص خیال رکھیں قربانی کا گوشت انکے گھروں میں پہنچائیں۔اجلاس کے آخر میں عتیق اقبال سعیدی کو تحصیل صادق آباد کا صدر اور رانا محمد طارق سعیدی کو سٹی صادق آباد کا صدر منتخب کردیا۔

ای پیپر دی نیشن