ملتان (نیوز رپورٹر)پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے رہنما صلاح الدین شیخ ‘زاہد بختیار وی ‘سراج الدین ‘ ارشد محمود اعوان‘ اختر بٹ چوہدری نثارو دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آل پاکستان فارما فورم کے مشورے کے بعد ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ 19 جولائی سے ہونے والی غیر معینہ ہڑتال کو عوامی جانوں کے تحفظ، اور عیدالاضحی کی چوتھی لہر کے پیش نظر مؤخر کر دیا ہے۔ ایک دن کی ہڑتال سے اعلی حکام پر کوئی اثر نہیں ہوا اس لیے فوری طور پر عید کے بعد ہم ڈسٹرکٹ سطح پر پورے پاکستان میں دھرنے شروع کریں گے اور اگر حکومت نے پھر بھی نوٹس نہ لیا تو ہم اسلام آباد میں دھرنا دیں گے ۔ ایڈوانس ٹیکس کی واپسی تک یہ دھرنے جاری رہیں گے۔