اسلام آباد(نیوزرپورٹر)پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ آج( اتوار کو) ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ نوٹنگھم میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 31 رنز سے تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔ قومی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ انگلش ٹیم کی کپتانی کے فرائض ایون مورگن انجام دیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 20 جولائی کو مانچیسٹر میں کھیلا جائے گا۔
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان بارہ اگست سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لئے ویسٹ انڈیز جانے والے پاکستان قومی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی 26 جولائی کو بارباڈوس کے لیے روانہ ہونگے۔ نیشنل اسٹیدیم کراچی میں دس روزہ ٹریننگ اور کنڈیشننگ کیمپ مکمل کرنے کے بعد ٹیم کے 11 کھلاڑی ویسٹ انڈیز میں موجود قومی ٹیم کے ساتھ شامل ہوجائیں گئے۔بارباڈوس روانگی سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑ ی 22 جولائی سے لاہور ہوٹل میں آئسولیشن اختیار کریں گئے،اس سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے 19 جولائی سے کوویڈ ٹیسٹ مکمل کئے جائیں گئے۔دوسرے مرحلے میں22 جولائی کو قومی کھلاڑیوں کی لاہور میں ہوٹل آمد پر کوویڈ ٹیسٹ کئے جائیں گئے۔ ان کھلاڑیوں کا آخری کوویڈ ٹیسٹ ان کی ویسٹ انڈیز سے روانگی سے قبل 24 جولائی کو کیا جائے گا۔ یہ تمام کھلاڑی 26 جولائی کو بذریعہ لندن بارباڈوس کے لیے روانہ ہوں گے۔ویسٹ انڈیز روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میںعابد علی، اظہر علی، نسیم شاہ فواد عالم ،عمران بٹ ،محمد عباس ،نعمان علی ،ساجد خان شاہنواز دھانی یاسر شاہ اور زاہد محمود شامل ہیں۔
پاکستان اورانگلینڈکے درمیان دوسرا ٹی 20آج ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا
Jul 18, 2021