آلائشوں کو بلاتاخیر اٹھانے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیںگے:محمود الرشید

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر صوبہ بھرمیں صفائی ستھرائی اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بلاتاخیر اٹھانے اور ڈمپنگ سائٹس تک پہنچانے کے حوالہ سے تمام ممکنہ اقدامات اور وسائل بروئے کار لائے جائیںگے اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نہ صرف متوقع طور پر مختلف ڈویژنل و ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز کے اچانک دورہ میں انتظامیہ کی کارکردگی کو خود چیک کریں گے بلکہ اعلی کارکردگی دکھانے والے ڈویژن اور اضلاع کی حوصلہ افزائی بھی کریں گے صوبائی وزیر نے ان خیالات کااظہار ایک ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا- چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک‘ متعلقہ سیکرٹریزاور ڈویژنل کمشنرز نے اجلاس میں شرکت کی صوبائی وزیر نے کہا کہ کسی بھی صورت عوامی شکایات اور ناقص کارکردگی کو برداشت نہیں کیا جائے گاکمشنر گوجرانوالہ ذوالفقار احمد گھمن نے بتایا کہ تمام اضلاع میں  ہیلپ لائن اور خصوصی کنٹرول روم  قائم کردئیے جہاں پرضلع کی صفائی ستھرائی اورآ لائشوں کوٹھکانے لگانے کے حوالہ سے کارکردگی کی مانیٹرنگ اور عوامی شکایات کو فور ی حل کرنے کے حوالہ سے افسران اور عملہ ڈیوٹی پرموجود رہے گا-انہوں نے بتایا کہ بالخصوص گوجرانوالہ میں سالڈویسٹ  مینجمنٹ کمپنی نے 0800-11155اور1139 کی ہیلپ لائن بناد ی ہیں جبکہ 430 چھوٹی بڑی گاڑیاں اور2200 سے زائد سٹاف قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اٹھانے کیلئے موجود ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن