کشمیر کی عوام جانتی ہے کہ نااہل لیگ نے کیسے معیشت کا بیڑا غرق کیا: ڈاکٹر شہباز گِل

معاون  خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ سبسڈی دے کر عوام کی جیبوں سے اربوں روپے نکالے گئے۔

تفصیلات کے مطابق معاون  خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل نے مریم صفدر کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میاں مفرور نے سندھ کے ڈکیتوں سمیت اپنی شوگر ملوں کو اربوں کی سبسڈی دی۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے چینی پر 5 سال میں 29 ارب کی سبسڈی دی۔صرف شاہد خاقان نے چینی پر 20 ارب کی سبسڈی دی ۔ ماضی کی حکومتوں نے ایک رپورٹ بھی پبلک نہیں کی ، ملکہ جعلسازی کشمیر میں بھی عمران فوبیا میں مبتلا ہیں۔

معاون  خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ کشمیر پر گزشتہ 5 برس میں نااہلوں کی حکومت تھی ۔ کیلبری کوئین کشمیری عوام کو اپنی بدترین کارکردگی کا بتائیں ۔کشمیر کی عوام جانتی ہے کہ نااہل لیگ نے کیسے معیشت کا بیڑا غرق کیا۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ کشمیر کی عوام کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 19.2 ارب ڈالرز تک پہنچانے کی داستان سنائیں ۔ نااہل لیگ نے زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالرز سے کم کرکے 7 ارب ڈالرز کر دیے۔انہوں نے کہا کہ آج ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 24.31 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں ۔  عمران خان کشمیر کے سفیر ہیں ، کشمیر کو اپنی حیثیت دلوا کر رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن