صحبت پور(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر صحبت پور عظیم جان دمڑ نے گرڈ سٹیشن صحبت پور کا دورہ کیا اور گری ہوئی چار دیواری کی سائیڈوں کو مون سون کی بارشوں سے بچاؤ کے لیے حفاظتی بند کی تعمیرکاکام شروع کروادیا۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر عبدالکریم بگٹی بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری میر سرفراز خان کھوسہ ایکسیئن بی اینڈ آر بلڈنگ جہانگیر خان کھوسہ تحصیلدار سیف الدین کھوسہ بلوچستان عوامی پارٹی تحصیل حیردین کے صدر میر ایاز احمد خان کھوسہ و دیگربھی موجود تھے ۔اس موقع پر لائن سپرنٹنڈنٹ سید نادرعلی شاہ نے بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرصحبت پور عظیم جان دمڑ نے کہاکہ قومی تنصیبات و سرکاری املاک کی حفاظت فرائض میں شامل ہے گرڈ سٹیشن کے چاروں طرف پشتوں کو مضبوط بنانا ضروری ہے کیونکہ خدانخواستہ کسی ناخوشگوار حالات ہوں تو گرڈسٹیشن محفوظ رہ سکے۔ ڈپٹی کمشنرصحبت پور نے گرڈسٹیشن کے کمزور پشتوں پر ہنگامی طور کام شروع کروادیا۔