چمن،کوئٹہ شاہراہ آج بند کرنے کا فیصلہ مؤخر:آل بلوچستان گڈز

Jul 18, 2022

چمن (نامہ نگار)چمن کوئٹہ شاہراہ 18 جولائی بروز سوموار بند کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا۔ آل بلوچستان گڈز (اے سی ) ایسوسی ایشن چمن آل بلوچستان گڈز اینڈ اے سی ایسوسی ایشن کے رہنماؤں  حاجی عبدالعلی اچکزئی حاجی محمد صدیق اچکزئی حاجی عبدالستار  حاجی مرتضٰی اچکزئی حاجی محمود اچکزئی ودیگر نے  ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چمن کوئٹہ شاہراہ پر اے سی کنٹنروں سے چند بھتہ خور عناصر ہمارے اے سی کنٹروں سے فی کنٹینر 33 ہزار روپے بھتہ وصول کررہے تھے جس کے خلاف ہم نیآج  18جولائی کو احتجاجاً چمن کوئٹہ شاہراہ بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر کمشنر کوئٹہ  آئی جی ایف سی ہوم ڈیپارٹمینٹ اور دیگر اعلٰی افسروں نے ہم سے رابطہ کیا اور ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر ہم نے ہڑتال کی کال واپس لیتے ہوئے احتجاج مؤخر کردیا اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر ضلع قلعہ عبداللہ منیر احمد کاکڑ کی زیادتی برقرار ہے گزشتہ روز ہمارے ٹریلروں کو 16 گھنٹے تک روکے رکھا اور لیویز کے ذریعے ہمارے ڈرائیوروں پر تشدد بھی کیا ڈی سی قلعہ عبداللہ فریق بنا ہوا ہے اور ہمارے لئے مشکلات پیدا کررہا ہے جس کی ہم سخت مزمت کرتے ہے ہم اعلی حکام سے ڈی سی قلعہ عبداللہ کے خلاف نوٹس لینے کی اپیل کی۔

مزیدخبریں