لورالائی (بیوررپورٹ) شیر جان کڈی ڈیم کی مرمت کے کام کو ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جائے ،سٹیزن ایکشن کمیٹی لورالائی کے چیئرمین محمد اخلاص خان حمزہ زئی نے کہا کہ شیر جان کڈی ڈیم میں ناقص میٹریل استعمال کیا جو کمزور بارش کے وجہ سے ٹوٹ گیا کہ اس سے پہلے بھی سابقہ حکومت میں جو ڈیم بنے وہ بھی ٹوٹ گئے کوئی انکوائری نہیں ہوئی کروڑوں روپوں کے ڈیم لاکھوں میں بنانے کا ہی حشر ہوگا پچھلے سال برنیمہ ڈیم ٹوٹ کیا اس کی بھی کوئی انکوائری نہیں ہوئی کرپشن کی وجہ سے سابقہ اور موجودہ دور حکومت میں تمام کے تمام نام نہاد ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل استعمال کیا جاتا رہا ۔