گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ممتاز علمی و روحانی شخصیت مفتی ابوداد محمد صادق کے 7ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔قرآن خوانی و نعت خوانی کے بعد مولانا صاحبزادہ محمد د ائود رضوی،مولانا صاحبزادہ محمد رئوف رضوی نے علما و مشائخ کے ہمراہ مزار شریف کو غسل دیا اور چادر پوشی کی۔ملک کے نامور علماء نے عقیدہ توحید و ختم نبوت اور شان ولایت کے عنوانات پر بیانات کئے اور مولانا پیر ابودائود محمد صادق رضوی ؒ کی دینی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔آج بعد نماز ظہر عرس پاک کی خصوصی تربیتی نشست منعقد ہوگی اور بعد نماز عصر خصوصی دعائوںکے ساتھ عرس کی تقریبات کا اختتام ہوگا۔
مفتی ابوداد محمد صادق رضوی کے 7ویں عرس کی تقریبات کا آغاز
Jul 18, 2022