گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی(گیپکو)نے 132کے وی گرڈ اسٹیشن نوشہرہ ورکاں میں 20/26میگا واٹ کے پاورٹرانسفارمر کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا۔ ہنڈائی کمپنی کے بنائے گئے پاور ٹرانسفارمر کی ٹسٹنگ اورکمیشننگ بھی کامیابی کے ساتھ کرلی گئی ہے۔ پاور ٹرانسفارمر نے پوری استعدادکار کے ساتھ کام کرنا شروع کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گیپکو نے 132کے وی گرڈ اسٹیشن نوشہرہ ورکاں میں 20/26میگا واٹ کا پاورٹرانسفارمرلگا دیا ہے جبکہ اس کی ٹسٹنگ اورکمیشننگ کی کامیاب تکمیل کے بعد پاور ٹرانسفارمر نے پوری استعدادکار کے ساتھ کام کرنا شروع کر دیا ہے۔اس حوالے سے چیف ایگزیکٹومحمد ایوب نے کہا ہے کہ پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب کے بعد اہل علاقہ کو بہترین وولٹیج کے ساتھ بجلی کی بلا تعطل فراہمی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ گیپکو کا بجلی کی تقسیم کا نظام بہت مستحکم ہے تاہم وزارت توانائی کی ہدایت پر ریجن بھر میں اس نظام کو مزید بہتر اورمستحکم بنانے کیلئے متعدد اقدامات اٹھا جا رہے ہیں ۔
گیپکونے نوشہرہ ورکاں گرڈ سٹیشن میں پاورٹرانسفارمر کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا
Jul 18, 2022