عوام نے امپورٹڈ حکومت کومسترد کردیا:میاں منور اقبال

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و سابق ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ میاں منور اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ضمنی الیکشن میں فتح عمران خان کے موقف اور بیانیہ کی جیت ہے،عوام نے امپورٹڈ حکومت کومسترد کردیا ہے، نواز لیگ اور پی پی پی کے سابقہ ادوار حکومت کی طرح موجودہ دور حکومت میں بھی قومی خزانے کو نقب لگائی جارہی ہے اور لوٹ مار کرکے یہ کرپٹ سیاستدان اپنی تجوریاں بھرنے لگ گئے ہیں اور قوم کو مقروض کرکے ملک دیوالیہ کرنے کی نوبت پر لایا جارہا ہے، پی ٹی آئی موجودہ کرپٹ حکمرانوں کے تمام عوام دشمن اقدامات کا راستہ روکے گی، اپنے ایک بیان میں میاں منور اقبال نے کہا کہ عمران خان کرپٹ حکمرانوں کے راستے کی رکاوٹ بنے ہیں اور انکی کرپشن کو بے نقاب کرکے قوم پر انکی اصلیت واضح کی ہے ، عمران خان قومی مفادات کا تحفظ کررہے ہیں وہ حقیقی معنوں میں قومی مسیحا اور نجات دھندہ ہیں جن کی قیادت میں پاکستان ان شاء اللہ ترقی و خوشحالی کی منازل طے کرے گا اور کرپشن کے خاتمہ سمیت ملک پر عائد قرضوں سے بھی چھٹکارا حاصل ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن