اسلامی تعلیمات کو عام کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے:غلام مرتضیٰ

Jul 18, 2022

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ممتاز مذہبی سکالر مولانا صاحبزادہ غلام مرتضیٰ شازی نے کہا ہے کہ اسلام کی سنہری تعلیمات اور کتاب وسنت کی روشنی کو عام کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ، مسلمان خود کو اسلامی تعلیمات کے سانچے میں ڈھال کر ہی دنیا و آخرت کی کامرانیاں حاصل کرسکتے ہیں امت مسلمہ کی عظمت رفتہ کی بحالی کا راز اللہ تعالیٰ سے اپنا ناطہ مضبوط کرنے میں مضمر ہے، جب بھی کوئی قوم قرآن و سنت کو پس پشت ڈالتی ہے تو وہ فضول رسومات کا شکار ہوجاتی ہے، آج ہمارا معاشرہ بھی اسی صورتحال سے دوچار ہے ’’روشن خیالی‘‘ کے نام پر عریانی و فحاشی کا سیلاب نئی نسل کو تباہی و بربادی کی دلدل میں دھکیل رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مولانا صاحبزادہ غلام مرتضیٰ شازی نے کہا کہ وعدہ خلافی اورعہدشکنی کرنا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے مسلمان ہو یا غیر مسلم، ہر ایک کے ساتھ عہد کی پابندی ضروری ہے اسلام میں بڑی تاکید کے ساتھ عہد کو پورا کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور عہد شکنی کی مذمت کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ’’عہد کو پورا کرو، کیوں کہ قیامت کے دن عہد کے بارے میں انسان جواب دہ ہوگانبی کریم ؐنے فرمایا ’’جس میں تین باتیں پائی جاتی ہوں وہ منافق ہے، جب بات کرے تو جھوٹ بولے، وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے، اگر اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرے‘‘ نفاق، کفر کی ایک قسم ہے اور وعدہ خلافی کو آپ ؐنے نفاق قرار دیاآپؐنے اپنے عمل کے ذریعے ایفائے عہد کی ایسی مثال قائم کی ہے کہ اس کی نظیر نہیں ملتی ہمیںبھی اپنی زندگیوں اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالناہوگا، انہو ں نے کہا کہ دعائوںکی قبولیت کیلئے ضروری ہے کہ ہماری غذا،لباس دیگر امور کی انجام دہی حلال کمائی سے ہوبحیثیت مسلمان زندگی ہرشعبہ میں میں ہمیں شریعت سے رہنمائی لینی چاہیے آج دنیا بھر میں مسلم اقوام کی تنزلی کے بنیادی وجہ سیرت النبی ؐ سے دوری ہے۔

مزیدخبریں