بھکھی (نمائندہ نوائے وقت )سیکیورٹی برانچ ضلع شیخوپورہ کے انچارج میاں منظور احمد عرصہ دراز سے ضلع کی اکلوتی سیٹ پر براجمان ہونے کے باعث کروڑوں روپے کے اثاثہ جات کے مالک بن گئے بتایا گیا ہے کہ ضلع شیخوپورہ میں سیکیورٹی برانچ کے انچارج منظور احمد وین کنڈیکٹر سے پولیس میں کانسٹیبل بھرتی ہوا تھا جو کہ اپنی چالاکیوں کے بل بوتے پر انچارج سیکیورٹی برانچ ضلع شیخوپورہ کی اکلوتی سیٹ پر تعینات ہو گیا جہاں پر مبینہ طور پر افسران سے ملی بھگت اور ہاتھ ملا کر سیکیورٹی کی مد میں ملنے والے کروڑوں روپے کے فنڈ میں خردبرد کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے اثاثے بنا لئے ذرا ئع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ موصوف نے کرپشن سے بنائی جانے والی جائیداد اپنے عزیزواقارب کے نام کروا رکھی ہیں جس کا تخمینہ کروڑوں روپئے میں لگایا جارہا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مقامی سیاسی اور اشرافیہ سے مظبوط تعلقات بناتے ہوئے ان سے لاکھوں روپے رشوت لے کر محکمہ سے ناجائز کام کروانے کا ماہر ہے سماجی حلقوں نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے ایک ہی شخص کی تعیناتی محکمہ کی پالیسی کے خلاف ہے اہل علاقہ نے آئی جی پنجاب سے کرپٹ پولیس آفیسر منظور احمد کے خلاف محکمانہ کاروائی کامطالبہ کیا ہے اور ان کے اثاثہ جات کی تحقیقات کروا کر اسے اپنے ضلع کی متعلقہ سیٹ سے تبدیل کیاجائے جبکہ منظور احمد نے سب الزامات کی تردید کی ہے ۔
انچارج سکیورٹی برانچ شیخوپورہ کروڑوں اثا ثوں کے مالک بن گئے
Jul 18, 2022