فاسٹ فوڈ سٹالوں پر ناقص کوکنگ آئل کے استعمال کا انکشاف

Jul 18, 2022

 الہ آباد/ٹھینگ موڑ(نمائندہ نوائے وقت) فاسٹ فوڈ سٹالوں پر ناقص کوکنگ آئل اور گھی کے استعمال کا انکشاف ۔معدہ جگر اور گلے کے امراض بڑھنے کا خدشہ ۔شہریوں نے ہائر فوڈ اتھارٹی اور ڈی سی قصور سے نوٹس کا مطالبہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق الہ آباد،تلونڈی و گردونواح میں فاسٹ سٹالوں پر برگر شوارما وغیرہ کی تیاری میں کھلاہواناقص غیر معیاری کوکنگ آئل اور گھی استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے گلے معدے اور جگر کے امراض بڑھنے کا خدشہ ہے شہریوں فاروق ،رمضان ،عرفان ،سردار نواز و دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ عرصہ دراز سے ان سٹالوں پر ناقص گھی اور آئل استعمال ہو رہا ہے جس کی وجہ سے گلا،معدے اور جگر کا کینسر تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

مزیدخبریں