ننکانہ صاحب(نامہ نگار)جامن کے درخت سے گرکر ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں بگی مسجد سٹاپ کے قریب 45سالہ نوشیر احمد جامن کے درخت پر چڑھ کر جامن توڑ رہا تھا کہ اچانک اس کا پائوں سلپ ہوجانے کے باعث وہ جامن کے درخت سے نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا جسے ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کے عملہ نے زخمی نوشیر احمد کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کردیا۔
ننکانہ:جامن کے درخت سے گرکر ایک شخص شدید زخمی
Jul 18, 2022