پتوکی (نمائندہ خصوصی) پتوکی شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے پتوکی شہر بھر سیوریج سسٹم فلاپ ہوکر رہ گیاگلیاں ،محلے ،بازارسیوریج،بارش کے پانی سے بھر گئے پتوکی انتظامیہ نے سیوریج کے نام لاکھوں روپے کے بل پاس کرواکر نکلوا لئے کرپٹ افسران کا سرکار کو چونا لگانے کا سلسلہ جاری وزیر اعلی پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر لاہور ، ڈپٹی کمشنر قصور فوری طور پر نوٹس لیںتحصیل پتوکی میں بارشوں سے قبل پتوکی انتظامیہ نے صفائی ستھرائی ،سیوریج کے نام پر لاکھوں روپے کے بل پاس کرواکر نکلوائے جبکہ صفائی ستھرائی زیرو رہی گزشتہ روز بارش سے پتوکی پرانی غلہ منڈی،مین بازار،پتوکی کہنہ روڈ،محلہ سیٹھاں والا، صرافہ بازار، مین بازار، ڈاکخانہ بازار،میگہ روڈ، گلشن سبحان کالونی، لالاپاک کالونی،کالج روڈ،پرانی منڈی ،محلہ احمد نگرسمیت دیگر مقامات پر بارش و سیوریج کا پانی جمع ہوکر رہ گیا گلیاں بازار، محلے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے اورمیونسپل کمیٹی پتوکی کے عرصہ دراز سے پتوکی تعینات کرپٹ افسران اپنے گھروں میں چھپ کر بیٹھ گئے شہریوں نوید بھٹی ، ڈاکٹر منظور بھٹہ ، اکمل علی کمبوہ سمیت دیگرنے وزیر اعلی پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر لاہور ،ڈپٹی کمشنر قصور ارشد بھٹی،اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عامر بٹ سے مطالبہ کیا ہے ۔
پتوکی:گردونواح میں موسلادھار بارش سے سیوریج سسٹم فلاپ
Jul 18, 2022