خرطوم (این این آئی)جنوب مشرقی سوڈان میں بلیو نیل ریاست میں قبائل کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں اب تک کم از کم 33 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ لڑائی کے بعد بڑی تعداد میں شہریوں کی نقل مکانی اور پولیس سے مدد مانگنے کی اطلاعات ہیں۔ جھڑپیں بلیو نیل کے مشرقی کنارے پر رصیرص کے علاقے میں ہوئیں۔ اس علاقے کو ایک پل کے ذریعے ریاست کے دارالحکومت دمازین سے جوڑا گیا۔وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق کم از کم 108 افراد زخمی بھی ہوئے۔البرتی اور ہوسا قبائل کے درمیان زمین کے تنازع پر پیر کے روز شروع ہونے والے تشدد کے بعد سے اب تک سولہ دکانوں کو آگ لگا دی گئی ہے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہمیں اضافی فورسز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے قبائل کے دانش مند افراد پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو پرسکون کرنے کے لیے ان سے بات کریں۔ شہریوں نے پولیس اسٹیشن کا سہارا لیا ہے۔ پولیس انہیں ہرممکن تحفظ فراہم کرے گی۔العقار نے مزید کہا کہ ہفتے کی صبح جھڑپیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا لیکن اب تک ہلاک ہونے والوں کی گنتی نہیں ہو سکی ہے۔الروصیرص اسپتال کے ایک طبی اہلکار نے ہفتے کے روز خبردار کیا کہ فرسٹ ایڈ کٹس ختم ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
سوڈان میں قبائلی جھڑپوں میں 33 افراد ہلاک ، 108 زخمی
Jul 18, 2022