بنوں:  2گروپوں میں فائرنگ2راہ گیر سمیت، 4 افراد جاں بحق  

بنوں (آئی این پی)خیبر پی کے ضلع بنوں کے علاقے نورڈ میں 2گروپوں میں فائرنگ  کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے، فائرنگ سے ایک گروپ کے 2 افراد اور 2 راہ گیر جاں بحق ہوئے ہیں،پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دوسرے گروپ کے 2 افراد زخمی ہوئے ہیں،پولیس حکام کے مطابق  دونوں گروپوں میں 14 سال سے زمین کے تنازعے پر دشمنی چل رہی ہے،واقعے کے فوری بعد جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بنوں فائرنگ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...