بصیرپور میں محنت کش کرنٹ لگنے سے جاں بحق

Jul 18, 2022

بصیرپور (نامہ نگار) نواحی موضع امیرا تچیکا میں 50 سالہ محنت کش کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ منظور کو اپنے گھر میں تار کا جوڑ لگاتے ہوئے بجلی کا زبردست جھٹکا لگا تھا جسے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستہ میں دم توڑ گیا۔ متوفی چار بچوں کا باپ تھا۔
محنت کش ہلاک

مزیدخبریں