بہاول پور(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف بہاول پورکے سینئر رہنما سیدتحسین نوازگردیزی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کے پاس کوئی معاشی سماجی پلان نہیں، غیر جمہوری طاقتوں کے سہارے اقتدار میں آنے والی حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوا دیا ہے ، ،حکمرانوں کی نااہلی اور نالائقی سے معاشی بحران روز بروز تقویت پکڑ رہا ہے ،مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کا روزگار ختم ہو چکا ہے ،سنگین ترین بحرانوں کی وجہ سے عوامی اضطراب میں اضافہ ہورہا ہے۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاست کی الف ب سے نا آشنا شخص کے ہاتھ میں حکومتی باگ ڈور سے کسی ایک شخص یا ادارے کا نہیں بلکہ پوری ریاست کا نقصان ہورہا ہے ، بیرونی دنیا ہمارے ساتھ تعاون سے کترا رہی ہے ،ملک میں تاجر، صنعتکار، کسان، مزدور ہر طبقہ احتجاج کرتا نظر آرہا ہے۔