پی ای سی سے رجسٹریشن کی شرط‘ہزاروں چھوٹے کنٹریکٹرزبے روزگارہو نے لگے

بہاولپور(نامہ نگار) پنجاب حکومت کی جانب سے پی ای سی سے رجسٹریشن کی شرط‘ہزاروں چھوٹے کنٹریکٹرزبے روزگارہو نے لگے حکومت فیصلہ واپس لے بصورت دیگرشدیداحتجاج کیاجائیگا ان خیالات کااظہاررہنما کنٹریکٹرایسوسی ایشن آف پاکستان (کیپ) عثمان حیدرتتلہ نے صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھرکے کنٹریکٹرزکوپاکستان انجینئرنگ کونسل سے رجسٹرڈ کروانے کی شرط نے کیٹیگری ڈی اورای کے ہزاروں ٹھیکیداروں کوبے روزگارکردیاہے اوراب کیٹیگری ڈی اورای کے ٹھیکہ دار صوبہ بھرمیں کسی بھی سرکاری محکمہ میں ٹھیکہ داری نہیں کرسکیں گے انہوں نے کہاکہ حکومت کے اس فیصلہ سے صرف بہاول پورمیں ہزاروں ٹھیکیداربے روزگار ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ای سی کے پاس کیٹیگری ڈی اور ای کی کوئی گنجائش نہیں ‘نہ ہی وہ اس کیٹیگری کورجسٹرڈ کرتے ہیں‘جس کی وجہ سے پنجاب کے ہزاروں کنٹریکٹر اب بے روزگارہوچکے ہیں انہیں اب کوئی کام نہیں ملے گا پہلے پہل توہرمحکمہ میں دس لاکھ تک کاکام یہی چھوٹے ٹھیکیدار کیاکرتے تھے جو اب نہیں کرسکیں گے ‘ان کے پاس اتناسرمایہ ہی نہیں ہوتا کہ وہ کسی انجینئر کوہائر کرسکیں اور اس کوماہانہ بنیادوں پر تنخواہ دے سکیں انہوں نے کہا کہ اس فیصلہ کے خلاف صوبہ بھر کے ہرسرکل میں احتجاج کریں گے سڑکوں پر آئیں گے عدالت کی دروازہ پردستک دیں گے اورجلد اگلے لائحہ عمل کااعلان کریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...