سیالکوٹ میں پابندی کے باوجود ہیوی ٹریفک سٹرکوں پر گامزن

Jul 18, 2022

سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی)سیالکوٹ میں پابندی کے باوجود ہیوی ٹریفک سٹرکوں پر گامزن ، ٹریفک پولیس حکام ذمہ داری ادا کرنے سے قاصر ، بد عنوانی کی شکایات بڑھنے پر شہری سراپا احتجاج ، تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں سخت پابندی کے باوجود ممنوعہ ٹریفک سیالکوٹ کی شاہرات پر گامزن ہے ۔ ہیوی ٹریفک میں سپلائی فراہم کرنے والی بڑی گاڑیاں ، ڈمپر ز، اور پیٹرول کی نقل و حرکت کرنے والے ٹرک بھی شامل ہیں۔ ان ہیوی گاڑیوں بالخصوص ڈمپروں نے سیالکوٹ کی شاہراہوں کو تو تباہ کر دیا ہے لیکن سیالکوٹ کی شاہرات پر سفر کرنے والے سینکڑوں افراد کو بھی ڈمپر مافیا کی جانب سے کچل دئیے جانے اور حادثات میں بیشتر افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ ٹریفک پولیس سیالکوٹ اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے سرانجام دینے میں ناکام ہو چکی ہے ۔ چوراہوں ، ٹرانسپورٹرز سے رشوت وصولی کی شکایات میں اضافہ ہو چکا ہے ۔چوراہوں اور لاری اڈوں کے قریب ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس اہلکاران باقاعدہ حصہ وصول کر کے خاموش تماشائی کا کردارادا کررہے ہیں۔ سیالکوٹ میں ٹریفک پولیس کی ناقص کارکردگی پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ارباب اختیار سے اصلاح و احوال کامطالبہ کیا ہے ۔

مزیدخبریں