وزیرآباد(نامہ نگار)انصاف آفٹرنون سکولوں کی بندش سے طالبات اور اساتذہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔ سابق حکومت نے پرائمری سکولوں کو اپ گریڈ کر کے بعد دوپہر مڈل کلاس کیلئے نئے اساتذہ بھرتی کئے۔ ان سکولوں میں ششم تا ہشتم جماعتوں کی طالبات کو داخلہ دیا گیا تھا جو کہ موجودہ حکومت نے ان سکولوں میں قلیل تنخواہوں پر بھرتی خواتین اساتذہ کو یکم مئی سے فارغ کر کے بے روزگار کردیا تا کہ حکومت کو گرمیوں کی تعطیلات کی تنخواہیں ادا نہ کرنا پڑیں ۔ متاثرہ خواتین اساتذہ اور طالبات حکومت کی طرف سے رحم وکرم کی منتظر ہیں انہون نے آفٹر نون سکولوں کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
طلبہ کا مستقل داؤ پر لگ گیا‘ آفٹر نون سکول بحال کئے جائیں: شہری
Jul 18, 2022