میانوالی:نشئی نے پیسے نہ دینے پر بہن کو گولیاں مارکرقتل کر دیا

Jul 18, 2022

میانوالی ( نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار ) علاقہ مظفر پور جنوبی میں نشئی نے شادی شدہ بہن کو فائر مار کر قتل کر دیا معلوم ہوا ہے کہ سردار کندی ولد محمد رمضان کندی (چھدرو خیل) جو کہ نشے کا عادی تھا جس نے نشے کے لئے اپنی بہن سے پیسے مانگے انکا رپر مشتعل ہو کر فائرنگ کر دی۔مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی واں بھچراں پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی ۔ حیران کن بات یہ ہے کہ واردات کرنے سے پہلے لوگ بالکل ٹھیک ہوتے ہیں۔۔واردات کے بعد کوئی نشئی بن جاتا ہے یا کسی کاذہنی توازن خراب ہو جاتاہے۔ مقتولہ شوہر سے جھگڑے کی وجہ سے اپنے میکے میں تھی اوراب وہ اپنے بچوں کی طرف جانا چاہتی تھی۔لیکن بھائی نہیں جانے دیتے تھے اس وجہ سے سارا یہ معاملہ ہوا،شہریوں نے ڈی پی او سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور ان بچوں کو انصاف دیا جائے جن کی وجہ سے ماں سولی کی بھینٹ چڑ گئی ۔

مزیدخبریں