سری لنکا کرکٹ نے لنکا پریمیئر لیگ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا


لاہور(سپورٹس رپورٹر)سری لنکا کرکٹ نے لنکا پریمیئر لیگ 2022 ملتوی کرنیکا اعلان کر دیا ہے۔سری لنکا کرکٹ نے  اپنی ویب سائٹ پر جاری مختصر بیان میں لنکا پریمیئر لیگ 2022 ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔سری لنکا میں لنکا پریمیئر لیگ یکم اگست سے 21 اگست تک  منعقد ہونی تھی تاہم اب ایک اعلان کے ذریعے سری لنکا کرکٹ نے لنکا پریمیئر لیگ ملتوی کرنیکا اعلان کیا ہے۔سری لنکا کرکٹ کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ ملتوی کرنے کا فیصلہ پروڈکشن گروپ کی درخواست پر کیا گیا۔ پروڈکشن گروپ نے درخواست کی تھی۔ کہ موجودہ ملکی معاشی حالات کے پیش نظر لنکا پریمیئر لیگ کی میزبانی کیلئے ماحول بالکل بھی سازگار نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...