لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیا کرکٹ کپ 2022 ء سری لنکا سے متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل منتقلی کا باضابطہ اعلان جلد کرے گی۔اے سی سی عہدیداروں نے سری لنکا میں زیادہ ٹیموں کا ایونٹ ناممکن قرار دیا ہے۔اے سی سی عہدیدار کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے موجودہ حالات میں ایونٹ ممکن نہیں۔ سری لنکا کرکٹ نے بھی ایونٹ کی منتقلی پر اتفاق کیا ہے۔واضح رہے کہ ایشیا کپ کرکٹ 2022 ستائیس اگست سے گیارہ ستمبر تک کھیلا جانا ہے۔
ایشیا کپ سری لنکا سے امارات منتقلی کا فیصلہ، بھارتی میڈیا
Jul 18, 2022