شرجیل خان کو جلد قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کی امید


لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر شرجیل خان نے اپنا وزن کم کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے جلد قومی ٹیم میں واپسی کی امید ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمیر لیگ سیزن 2 کیلئے تیاری بہترین ہے اور ایونٹ کیلئے پریکٹس جاری ہے۔ سیزن ون میں پرفارمنس بہترین رہی تھی اور اس مرتبہ بھی کوشش ہوگی کہ شائقین کو اپنی بیٹنگ سے محظوظ کرسکوں۔ اس ایونٹ میں شائقین کو چوکے اور چھکے نظر آئیں گے اور پوری کوشش ہوگی کہ بال کو میرٹ پر کھیلوں۔ سابق کپتان شاہد آفریدی کیساتھ کرکٹ کھیلی اوران سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ وزن کم کرلیا ہے لیکن ابھی بھی مزید وزن کم کرنے کا ہدف ہے، فٹنس کو بہتر بنانے کیلئے جدوجہد کررہا ہوں اور دن بدن دیکھیں گے کہ فٹنس میں بہتری نظرآئیگی۔ قومی ٹیم میں بہت سخت مقابلہ ہے لیکن کشمیر پریمئر لیگ اور نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں پرفارمنس دے کر ٹیم میں واپس آئوں گا۔ اکتوبر میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں کچھ ماہ باقی ہیں،کوشش ہوگی کہ پہلے اچھی پرفارمنس دوں اورٹیم میں واپس آئوں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...