لاہور (سپورٹس ڈیسک ) بھارت نے انگلینڈ کو تیسرا میچ ہرا کر تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز دو ایک سے جیت لی ۔ میزبان انگلش ٹیم 259رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ کپتان جوز بٹلر نے 60رنز بنائے ۔ ہاردیک پانڈیا نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ بھارت نے ہدف پانچ وکٹوں پرپورا کرلیا ۔ رشبھ پنت125رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ ہاردیک پانڈیا نے 71رنز بنائے ۔ ریس ٹوپلے نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ رشبھ پنت کو میچ جبکہ ہاردیک پانڈیا کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
بھارت نے انگلینڈ کو تیسر ا ون ڈے ہرا کر سیریز جیت لی
Jul 18, 2022