آسٹریلوی پچ ماہر ڈیمیئن ہوف کادورہ قذافی سٹیڈیم  

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) آسٹریلوی پچ ماہر ڈیمیئن ہوف نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا ۔ ڈیمیئن ہوف نے سٹیڈیم کی پچز اور گرائونڈ کی آؤٹ فیلڈ کا جائزہ لیا۔آسٹریلوی ماہر نے گرائونڈ کی تیاری کیلئے استعمال ہونے والی مشینری کا بھی معائنہ کیا۔پی سی بی کیوریٹر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ آغا زاہد نے ڈیمیئن ہوف کو بریفنگ دی۔آسٹریلوی ماہر پی سی بی کے کیوریٹرز اور مقامی کوچز کو پچز کی تیاری پر لیکچرز بھی دیں گے۔ڈیمیئن ہوف 2 ہفتے کیلئے پاکستان آئے ہیں۔وہ لاہور کے بعد ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں موجود ٹیسٹ سینٹرز کا بھی دورہ کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...