لاہور(نامہ نگار) سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے گزشتہ روزضمنی الیکشن کے موقع پر مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا اورٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔ سی ٹی اومنتظر مہدی نے کہا کہ مجموعی طور پر 189 پولنگ بلڈنگز کے گردونواح میں ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے اور امن و عامہ کو برقرار رکھنے کے لئے ضلعی پولیس کے تعاون سے 42 ناکے لگائے ہیں۔پولنگ بوتھ سے کم ازکم 2 سے 3 سو میٹر دور پارکنگ کروائی جارہی ہے۔