لاہور (خصوصی نامہ نگار ) تحریک منہاج القرآن لاہور کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری نے کی۔اجلاس میں ناظم لاہور میاںممتاز حسین سمیت ضلعی ذمہ داران اور پی پی صدور نے شرکت کی۔اجلاس میںحلقات درود،دروس عرفان القرآن اور لاہور میںجاری عوامی رابطہ مہم سمیت دیگر امور پر تفصیلی مشاورت کے بعد اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونیوالوں کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا نفیس حسین قادری نے کہاکہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم افسردہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ قدرتی آفات،زلزلے،سیلاب وغیرہ کا وقوع پذیر ہونا اللہ رب العزت کی طرف سے بندوں کے اعمال پر اظہار ناراضگی ہے۔ہمارے اعمال درست نہ ہوں تو باران رحمت بھی زحمت بن جاتی ہے۔