لاہور(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں فرخ حبیب اور امیدوار ملک نواز اعوان نے بندے والا پو لنگ سٹیشن کا دورہ کیا، فرخ حبیب نے پی پی 168 کے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا جبکہ مسلم لیگ (ن )کے ایم پی اے مرزا جاویدنے ضمنی انتخابات کے دوران پی پی 170 میں ن لیگ کے پولنگ کیمپس کا دورہ کیا ۔ اس کے علاوہ لاہور میں ضمنی انتخابات ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے ہوم اکنامکس یونیورسٹی گلبرک کا دورہ کیا۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے انتظامات کا جائزہ لیا۔سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان عمر حمید خان کو ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی بریفنگ دی ۔دوسری جانب تحریک انصاف کے امیدوار ملک ظہیر عباس کھوکھر نے پی پی170 کے مختلف پولنگ سٹیشنوں کے دورے کئے۔ اور ریلی نکالی جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا ۔الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفسر کو فوری کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔پی ٹی آئی سنٹر ل پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے پی پی 158 دھرمپورہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے یو سی 187 اور186 پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا اور وہاں پر کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور اپنی پارٹی کے کارکنان سے ملاقات کی ۔