ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی خریدوفروخت الیکشن کمشن کی  کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، ذکر اللہ مجاہد 

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں خریدو فروخت اور پیسے کے بے دریغ استعمال کی شکایات الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں ۔ ضمنی الیکشن میں ووٹر لسٹوں کی جانچ پڑتال کوبھی تسلی بخش قرار نہیں دی جاسکتا۔ ضمنی الیکشن میں جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت پر اعتماد کرنے والے ووٹرز اور سپورٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں  غلبہ کی جدوجد میں ہمارا ساتھ دیا،ہماری جدوجہد اسلامی انقلاب تک جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن کے کمزور کردار کے حوالے سے ووٹرز اور سپورٹرز سے گفتگو اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن