سندھ میں پر تشدد واقعات افسوسناک،سماجی ہم آہنگی متاثرہو گی: امجدآفریدی


پشاور(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات امجدآفریدی نے سندھ میں پر تشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لسانی تصادم سے سماجی ہم آہنگی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ سندھیوں اور پختونوں کے درمیاں بدمزگی بڑھے گی ۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے امجد افریدی نے کہا کہ ایسے واقعات نظریہ پاکستا ن کو زیادہ نقصان پہنچا رہے ہیں اسلئے تمام فریقین محب الوطنی کاثبوت دیتے ہوئے پرامن اور اتحادواتفاق کا ثبوت دیں،پیپلز پارٹی رہنما امجد افریدی نے کہا کہ پرتشدد اور بدامنی جیسے واقعات کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی یہ ملک کی معیشت کی بہتری اورصوبے کی ترقی کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ،سند ھ میں بسنے والے تمام پاکستانی اور آپس میں بھائی ہیں جن کاتحفظ اور بلاخوف وخطراپناکاروباررکھناحکومت کی ترجیحات ہیں پی پی رہنما امجد افریدی نے کہا کہ سندھ کی صوبائی حکومت نے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے حالات کومعمول پر لانے سمیت عوام کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن