پشاور: ڈپٹی سپیکر محمو د جان کی ما ربل فیکٹری پر شر پسند افرادکا حملہ

Jul 18, 2022


پشاور(بیورورپورٹ)خیبر پختو نخوا اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر محمود جان کے ما ر بل فیکٹری واقع سالا ر قلعہ شا گئی بازار میں دن دیہاڑے عیسی خیل قو م سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد نے فیکٹری میں گھس کر فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں کھڑی مو ٹر کا ر و ں اور مو ٹر سا ئیکل سمیت عما ر ت کو بھی جزوی نقصا ن پہنچا فیکٹری میں موجود چوکیدارو ں کی جو ابی فائر نگ سے مسلح افراد فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھا ری نفری جائیو قو عہ پر پہنچ کر علا قے کا محا صر ہ کر لیا لیکن آ خری اطلاعات ملنے تک کسی قسم کی گرفتار ی عمل میں نہیں لا ئی گئی ۔ ڈی ایس پی ریگی گو ہر خان کے مطابق ڈپٹی سپیکر محمو د جان اور عیسی خیل قو م کے ما بین جا ئیداد کا تنا زعہ چلا آ رہا ہے جسکی بنا  پر وقو عہ پیش آ یا ۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ ابھی تک انہو ں نے کسی پر دعو یداری نہیں کی ہے اور نہ ہی ملزمو ں کی شناخت ہو گئی ہے پولیس تحقیقا ت کر رہی ہے مد عیا ن کے کہنے پر مقد مہ درج کر لیا جائیگا ۔ جبکہ دوسری جانب عیسی خیل قو م سے تعلق رکھنے والے افراد نے سڑکو ںپر نکل کر احتجا جی مظاہرہ کیا مین شاہرا ہ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر کے احتجا جی مظاہر ہ کیا حالا ت کشیدہ ہو نے پر پولیس کی بھا ری نفری طلب کر لی گئی ۔ مظاہرین نے ڈپٹی سپیکر خیبر پختو نخوا اسمبلی محمو د جا ن کیخلاف نعرہ بازی کی اور کہا کہ وہ اپنے اختیارا ت کا نا جا ئز استعمال کر تے ہوئے عیسی خیل قو م کے گھر وں اور حجرو ں پر فائر نگ کر تے ہیں جس سے عوام کا جینا محال ہو چکا ہے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ محمود جان قبضہ ما فیا کے گرو پ کی سر پر ستی کر رہے ہیں مظاہرین نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختو نخوامعظم جاہ انصا ری ، سی سی پی او پشاور محمد اعجا ز خان اور ایس پی رورل سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈپٹی سپیکر محمو د جان کیخلاف مقد مہ درج کر لیا جائے بصو رت دیگر احتجا ج کا دائر ہ وسیع کر دیا جائیگا ۔ 

مزیدخبریں