اسلام آباد (نامہ نگار) وزرات پٹرولیم اور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ڈیلرز نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔ مذاکرات میں ڈیلرز نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈیلرز کے مطابق فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا۔ حکومتی ٹیم نے پیٹرولیم مصنوعات پر 7روپے کمیشن دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے، کمیشن بڑھانے سے متعلق نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین سمیر نجم الحسن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کے مارجن میں ساڑھے تین روپے فی لیٹر تک اضافہ کی یقینی دہانی کرائی گئی ہے جس میں سے 50فیصد 31جولائی جبکہ مزید 50فیصد 15اگست کو کیا جائے گا۔
پٹرولیم ڈیلرز/ مذاکرات کامیاب
حکومت کیساتھ مذاکرات کامیاب، پٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال کی کال واپس لے لی
Jul 18, 2022