مجاہد اول سردار عبدالقیوم  خان کی یادیں

Jul 18, 2022

وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کی ساتویں برسی میں شرکت کی سیاسی قائدین اور کارکنان نے قبر پر حاضری دی اور دعائیہ تقریب میں شریک ہوئے،دعائیہ تقریب کے بعد نعت خوانی کی گئی ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر   کاکہنا تھا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم آج مجاہد اول کی برسی میں شریک ہیں،انکی خدمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، ہماری نسلوں تک مجاہد اول کی تعلیمات اور خدمات قابل ذکر رہیں گی۔سردار صغیر چغتائی کی وجہ سے ہم مسلم کانفرنس کو ہمیشہ سپورٹ کرتے رہے اور مجاہد اول کی تربیت سردار صغیر چغتائی میں واضح نظر آتی تھی۔  تیرھویں آئینی ترمیم کو ختم کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے،متعلقہ فورمز پر اپنا موقف دے چکا ہوں،گلگت بلتستان کے حوالے سے اپنا واضح موقف رکھا اور متعلقہ فورمز کو بتایا کہ کشمیر کے معاملے میں کسی صورت اپنے اوپر داغ برداشت نہیں کرونگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راجہ محمد فاروق حیدرخان  حکومت نے تیرھویں ترمیم لا کر ریاست کو مالیاتی طور پر خود مختار بنایا جو اچھا قدم تھا،کشمیر کونسل کے ملازمین سال میں لاکھوں کی تنخواہ ابھی بھی لے رہے ہیں مگر کام ایک ٹکے کا نہیںکر رہے،ہماری حکومت نے تہیہ کر رکھا ہے جو آزاد کشمیر ملازمین کے لیے رولز ہیں انہیں بھی انکے تحت لا کر کام کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایل او سی کے اس پار بھائیوں بہنوں کیساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کیطرح کھڑے ہیں،ہم کشمیر بنے گا پاکستان کے حامی ہیں اور اس پر اپنا واضح موقف رکھتے ہیں۔پاکستان نے پوری دنیا میں مسلم مظلوموں کی مدد کی اور انکے ساتھ کھڑا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پوری ریاستی قیادت کو ساتھ لیکر آگے بڑھیں گے اور بیس کیمپ کو حقیقی آزادی کا قلعہ بنائیں گے۔ وزیراعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ کشمیری آر پار اس نظریے کیساتھ آگے بڑھ رہے ہیں کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں سٹیٹ سبجیکٹ ختم کر کے ہندوستان نے تحریک کو مزید مضبوط کیا ہے،اب ہر کشمیری ہندوستان کے خلاف دگنی طاقت کیساتھ کھڑا ہے، کشمیر کے حوالے سے مجھ سمیت کوئی کشمیری آزادی سے کم پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کشمیر کے اندر ہندوؤں کو ڈومیسائل جاری کر رہا ہے تاکہ استصواب رائے میں اکثریت ہندوستان کیساتھ ہو مگر دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہندوستان کیا کر رہا ہے، ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کو انکے حق آزادی سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے مجاہد اول کے مزار کی تعمیر کا اعلان بھی کیااور یوم نیلہ بٹ کے موقع پر ہر سال سرکاری چھٹی کا بھی اعلان کیا۔ سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ مجاہد اول عظیم سیاسی شحصیت کے مالک تھے جو ہمارے لیے اور نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں ان کی سیاسی زندگی کے مطالعہ سے سیاست اور روحانیت کا سبق ملتا ہے۔ مجاہد اول نے تحریک آزادی کشمیر کی بنیادی رکھی آج سات دہائیوں کے گزارنے کے باجود تحریک آزادی کشمیر کا جذبہ ماند نہیں پڑا جب تک کشمیری مسلمان بہیں بھائیوں کو آزادی کی نعمت مل نہیں جاتی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے  پانچ اگست مودی سرکار نے آرٹیکل 370 اور 35A ختم کر کے جموں کشمیر کے اندر کرفیو نافذ کر دیا جس سے باڈر کے اطراف تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی روح پڑ گئی عالمی دنیا کو خبردار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلہ کشمیر کو یو این او کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ۔
اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق خودارادیت دیا جائے۔ بعدازن وزیراعظم  سردار تنویر الیاس کے پی ٹی آئی کے کارکنان سے  دھیرکوٹ ریسٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ راجہ شجاعت توصیف عباسی کی کاوش کے نتیجے میں پہلے کارکنان کے کے گلیشکوے اورمطالبات جم کر سنے اور پھر کارکنوں سے مخاطب ہوتے انہوں نے کہا کہ غربی باغ کے جملہ  مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔مسائل کے حل کے لئے وجود میں آنے والی آل پارٹیز کانفرنس کو سراہا اور کہا کہ غربی باغ کے اپر بلٹ اور لوئر بلٹ کی تعمیر وترقی کے لیے بغیر عوامی مطالبات کے مطابق حکومت اقدامات کر رہی ہے جس کے ثمرات جلدی اس بلٹ کی عوام تک پہنچا شروع ہو جائیں گے،کارکناں سے مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسائل کا انبھارلگا ہوا ہے اور وسائل محدود ہیں۔غربی باغ میرا اپنا دوسرا گھر ہے۔اس کی محرومیاں دور کرنے کے لئے محض جھوٹے اعلانات اور وعدے نہیں کرتا بلکہ جو حکومت سے ممکن ہو گا مسائل حل کریں گے جو عربی باغ کی عوام کو کو عملاً ہوتا ہوا نظر آئیگا۔

مزیدخبریں